• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں ٹی ٹوئنٹی، پی سی بی کا ٹکٹ کی قیمت کم رکھنےپرغور

T 20 In Lahore Pcb Decide To Keep Ticket Prices Low

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف لاہور میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمت کم رکھنے پر غور شروع کر دیا ہے ۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں ہو گا ۔ پاکستان میں ہونے والے سیریز کے واحد میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں کم رکھنے پر غور ہو رہا ہے ۔

ورلڈ الیون کے خلاف میچز کے ٹکٹوں کی قیمت 5 سو سے 8 ہزار روپے تھی، جس پر چیئرمین پی سی بی نے یہ تسلیم کیا تھا کہ ٹکٹوں کی مالیت زیادہ ہے ۔

سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 500 اور زیادہ سے زیادہ 4 ہزار روپے تک ہو گی ۔

تازہ ترین