• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قندیل بلوچ کیس کا عدالتی فیصلہ قبول کریں گے، مفتی عبدالقوی

I Will Accept The Verdict Of Qandeel Case Mufti Qavi

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اسے قبول کیا جائے گا۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ پہلے بھی پولیس سے تعاون کیا اور آئندہ بھی کریں گے اور کیس کا جو بھی فیصلہ آئے گا اسے قبول کریں گے۔

اس سے پہلے ملتان کی سیشن کورٹ کے جج چودھری امیر محمد کی عدالت میں قندیل بلوچ قتل کیس سماعت ہوئی ۔

عدالت میں مفتی عبدالقوی اور گرفتار ملزمان وسیم اور حق نواز عدالت میں پیش ہوئے۔مختصر کارروائی کے بعد سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی عبوری ضمانت پر ہیں۔

 

تازہ ترین