• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوجڑواں کاشت کار بھائیوں نے بر طا نیہ کا سب سے بڑا کدو اُگا لیا

برطانوی کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے دو کا شتکار بھائیوں نے ہزاروں پاؤنڈوزنی برطانیہ کاسب سے بڑامیٹھا کدو اُگا لیا ہے ۔

برطانوی شہر میں منعقدہ اس سالانہ آٹم پمپکن فیسٹیول میں انوکھا مقابلہ ہوا جس میں برطانیہ بھر کاشتکار بڑے بڑے بڑے کدوؤں کے ساتھ یہاں پہنچے جن کے بڑے بڑے میٹھے کدوؤں کی باقاعدہ ججز نے پیمائش کی اور ان کا حجم بھی کیا گیا۔

اس مقابلے میں گزشتہ کئی سالوں سے جیتنے والے 53سالہ جڑواں کاشتکاروں نے ایک بار پھر سب سے بڑا میٹھا کدو اُگا کر مقابلے میں نہ صرف پہلا انعام حاصل کر لیابلکہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بھی بن گئے۔

واضح رہے کہ اس میٹھے کدونے اب تک کے برطانیہ میں اُگنے والے سب سے بڑے کدو کا اعزاز حاصل کر لیا ہے جبکہ اسے کا شت کر نے والے دونوں بھائی گزشتہ کئی سالوں سے مختلف ٹائٹلز بھی جیت چکے ہیں۔

 

تازہ ترین