• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلائی اسٹیشن پر خلاء بازوں کی زندگی جہاں تجربات کرتے گزرتی ہے وہیں وہ اپنے لئے تفریح کا راستہ بھی نکال لیتے ہیں۔ویڈیو میں نظر آنے والے ان خلاء نوردوں کو ہی دیکھ لیں جو بچوں کے پسندیدہ ٹوائے فجیٹ اسپنر سے کھیلنے میں مصروف ہیں۔

جی ہاں، بچوں اور نوجوانوں کے پسندیدہ کھلونے فجیٹ اسپنر کی مقبولیت خلاء تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے خلائی اسٹیشن پر خلاء نوردوں نے فجیٹ اسپنر سے کھیلتے ہوئے نہ صرف تفریح کا نیا انداز اپنا بلکہ ایسی دلچسپ ٹرکس پیش کر کے دیکھنے والے بھی خوب محظوظ ہوئے ۔

فجیٹ اسپنر کو گھماتے اور ساتھ خود بھی گھومتے خلاء نوردوں کی ویڈیوناسا کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

 

تازہ ترین