• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Trump Denied Sexual Abuse Allegations

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خلاف لگائے جانے والے جنسی زیادتی کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف جنسی معاملات سے متعلق جھوٹی اور بے بنیاد خبریں چلائی گئیں جو انہیں بدنام کرنے کی مہم کا حصہ تھیں لیکن سیاست کی دنیا میں ایسا ہوتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی حریف ہیلری کلنٹن نے 2 روز قبل ان پر جنسی معاملات میں ملوث ہونے سے متعلق بیان دیا تھا۔

امریکی صدر نے ہیلری کلنٹن کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہیلری کلنٹن پھر غلط فریق کا ساتھ دے رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے گزشتہ انتخابات میں شکست کھائی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ 2020 میں دوبارہ صدارتی مہم میں حصہ لینا چاہتی ہیں تو شوق سے لیں، وہ ایک بار پھر انہیں شکست دیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ عراق میں کرد اور عراقی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں امریکا کسی فریق کا ساتھ نہیں دے رہا، ہمارے دونوں فریقین سے بہتر تعلقات رہے ہیں۔

تازہ ترین