دوسری جنگِ عظیم کے دوران پیش آنیوالے واقعات کے گِرد گھومتی نئی ہالی وڈڈرامہ فلم 'ڈارکسٹ آورکانیا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔
ہدایت کارجورائٹ کی یہ فلم دوسری جنگِ عظیم کے ابتدائی دِنوں میں نو منتخب برطانوی وزیرِ اعظم وِنسنٹ چرچل کو درپیش مشکلات کی عکاسی کر رہی ہے جب اڈولف ہٹلر کو جنگ سے باز رکھنے کیلئے کئے گئے مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں اور بعد ازاں جنگِ عظیم دوئم کا آغاز ہو جاتا ہے ۔
ٹِم بیون اور لیزا بروس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈاداکارگیری اولڈ مین چرچل کے روپ میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں بین میڈلسن ، کرسٹن اسکاٹ تھامس، للِی جیمز، اسٹیفن ڈیلانے اوررونلڈ پِک اَپ سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں دکھائی دینگے۔
فلم 22نومبر کو امریکا اور 29دسمبر کو برطانوی سنیما گھروں کی زینت بنائی جائی گی۔