• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے مجھے جنسی ہراساں کیا، عائشہ گلا لئی

Imran Khan Harassed Me Ayesha Gulalai

عائشہ گلالئی نے سماجی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہ ہے کہ عمران خان نے مجھے جنسی ہراساں کیا۔

خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات کی مذمت میں دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر ہیش ٹیگ می ٹو کے نام سے جاری احتجاجی مہم نے تہلکہ مچادیا ہے۔

ایسے میں تحریک انصاف کی رہنما عائشہ گلالئی نے سماجی رابطہ ویب سائٹ پر می ٹو مہم کے سلسلے میں احتجاجی پیغام جاری کردیا۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک پاکستانی سیاستدان ہوں۔ میری پارٹی کے سربراہ عمران خان نے مجھے جنسی ہراساں کیا۔ اب وہ تحقیقات سے بھاگ رہے ہیں۔

عائشہ گلالئی نے عمران خان پر یہ بھی الزام لگایا ہے کہ عمران خان کے خلاف بولنے پر عمران خان نے کارکنوں کو ان پر تیزاب پھنکوانے کے احکامات دیئے۔

تازہ ترین