• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر ہیش ٹیگ می ٹو کا راج

Hashtag Me Too Viral On Social Media

اگر آپ بھی جنسی ہراس کا شکار ہوئے ہیں، تو ٹوئٹ کریں...امریکی اداکارہ ایلیسا ملانو کی اپیل پر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے خواتین کے احتجاجی پیغامات کی بھرمار جاری ہے۔ دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر ہیش ٹیگ ’’می ٹو‘‘ کا راج ہے۔

ہالی وڈ فلم نگری میں جنسی ہراس کے سب سے بڑے اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد ،امریکی اداکارہ ایلیسا ملانو نے سماجی رابطہ ویب سائٹ پر ایک احتجاجی مہم کا آغاز کیا۔

سماجی رابطہ ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں الیسا نے کہا کہ اگر آپ بھی جنسی ہراس کا شکار ہوئے ہیں، تو ٹوئٹ کریں۔

امریکی اداکارہ کی اپیل پر سماجی رابطہ ویب سائٹس پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے خواتین کے احتجاجی پیغامات کی ڈھیر لگ گیا۔

کسی نے غم و غصے کا اظہار کیا،تو کسی نے اپنے تکلیف دہ تجربات کو شئیر کیا ۔ مردوں کی جانب سے مذمتی پیغامات بھی شئیر کئے گئے۔

دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر ہیش ٹیگ می ٹو کا راج، 10 لاکھ سے زائد بار استعمال کیا گیا۔ پاکستان میں ٹوئٹر پر دوسر نمر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

دنیا بھر سے اتنی بڑی تعداد میں احتجاجی پیغامات کو دیکھتے ہوئے انسانی حقوق کی تنظیموں میں جنسی تشدد کے بڑی تعداد میں واقعات کے حوالے سےتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تازہ ترین