• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کا معاملہ: الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

The Election Commission Restore The Decision Of Ayesha Gula Lai

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔


چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ 

اس موقع پر عائشہ گلالئی کے وکیل بیرسٹر مسرور شاہ نے ریفرنس میں ان کے موکل پر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر دیے۔

عائشہ گلالئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی سے17 اگست تک جواب مانگنے کا شو کاز 18 اگست کو پوسٹ کیا گیا جب کہ پارٹی سربراہ نے جان بوجھ کر عائشہ گلالئی کو جواب دینے کا موقع نہیں دیا جو بظاہر بددیانتی لگتا ہے۔

اس موقع پر عمران خان کے وکیل سکندر بشیر نے موقف اختیار کیا کہ عائشہ گلالئی نے پارٹی چھوڑ دی لیکن اسمبلی رکنیت نہ چھوڑیں، یہ آئینی طور پر ممکن نہیں، پارٹی چیرمین کے ڈیکلریشن کے بعد گلالئی کی اسمبلی رکنیت منسوخ کی جانی چاہیے۔

عائشہ گلالئی کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ گلالئی نے 7 اگست کو قومی اسمبلی میں کہا پارٹی نہیں چھوڑ رہی، گلالئی نے پارٹی چھوڑنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا تاہم پارٹی چھوڑنے کے ارادے کا اظہار مستعفی ہوجانا نہیں ہوتا۔

وکیل عمران خان نے کہا کہ عائشہ گلالئی کسی حلقے سے جیت کر قومی اسمبلی کی رکن منتخب نہیں ہوئیں بلکہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پر نامزد کی گئیں۔

رکن الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ووٹ نہ دینے والے دیگر پارٹی ارکان کو بھی نوٹس دیے گئے جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ باقی ارکان نے ووٹ نہیں دیے تو پارٹی چھوڑنے کا اعلان بھی نہیں کیا۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ آپ کی جماعت سے مستعفی ہونے کا طریقہ کار کیا ہے جس پر وکیل نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے آئین میں کسی رکن کے لئے استعفیٰ دینے کا طریقہ کار نہیں ہے۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عائشہ گلالئی کا پارٹی چھوڑنے کے لئے تحریری استعفیٰ دینا لازم نہیں وہ پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر کے بیان سے منحرف ہوگئیں تھیں۔

تازہ ترین