• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، 32 افراد ہلاک

Attack On Police Training Center In Afghanistan 32 Killed

افغان صوبے پکتیکا کے ضلع گردیز میں طالبان نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 32افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایک کار سوار خودکش حملہ آور نے گردیز میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی جس سے زور دار دھماکا ہوا اس کے بعد دیگر حملہ آوروں نے حملہ کردیا۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق حملہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں رہائش پذیر اہلکاروں کے گھروں کے قریب کیا گیا جس کے بعد حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ پولیس ٹرینگ سینٹر پر حملہ 2 کار سوار خودکش حملہ آوروں نے کیا جس میں ضلعی پولیس چیف کے بھی شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

صوبے پکتیکا کے نائب گورنر نے 20 افراد کے ہلاک اور 70 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

واقعے کے بعد فورسز کی بھاری تعداد علاقے میں پہنچ گئی جہاں فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

تازہ ترین