• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ،490پوائنٹس کا اضافہ

Stocks Exchange Ends On Positive Note Gaining 490 Points

پاکستان میں اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروباری رجحان ہفتے کے دوسرے روز بھی جاری رہا ،ہنڈرڈ انڈیکس 490 پوائنٹس اضافے سے 41ہزار 280 کی سطح پر پہنچ گیا ۔

حصص بازار میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی دیکھی جارہی ہے ،آج کاروبار میں 490 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے معاشی اصلاحات میں پاکستان کا ساتھ دینے اور بیرونی ادائیگیاں پر عالمی بینک کی وضاحت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے جس کی وجہ سے حصص بازار میں خریداری کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔

تازہ ترین