• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی :بس کرائے پرکنڈیکٹر سے جھگڑا ،مسافر قتل

Karachi Passenger And Bus Conductor Came To Blows Passenger Killed

کراچی کے علاقے سائٹ غنی چورنگی پر مسافر بس کنڈیکٹر سے کرائے پر جھگڑے میں مسافر جان کی بازی ہار گیا ۔

چلتی بس میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے دوران بس کنڈیکٹر نے مسافر پر تیز دھار آلے سے حملہ کردیا ،زیادہ خون بہہ جانے پر مسافر دم توڑ گیا ۔

پولیس کے مطابق بس میں مبینہ جھگڑے میں مارے جانے والے مسافر کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ،واقعے کے بعد کنڈیکٹر زخمی حالت میں فرار ہوگیا جبکہ بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیااور تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بہادر آباد سے سائیٹ جانے والی بس میں مسافر اور کنڈیکٹر کے درمیان کرایے پر جھگڑا ہوا، جو بڑھ کر شدت اختیار کرگیا،کنڈیکٹر نے تیز دھار آلے سے مسافر پر وار کیا اور اسے زخمی حالت میں سڑک پر پھینک کر فرار ہوگیا

پولیس کے مطابق مسافر کو قتل کرنے والے بس کنڈیکٹر کو بھی لڑائی کے دوران چوٹیں آئیں، لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے، زخمی ہونے والے مسافر کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے۔

تازہ ترین