• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Death Toll Rises To 71 As Terrorist Strike Twice In Afghanistan

افغانستان میں پولیس ہیڈ کوارٹر اور سیکیورٹی فورسز پر 2 دہشت گرد حملوں میں افغان پولیس سربراہ اور اہلکاروں سمیت 71 سے زائد افراد ہلاک اور 250 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں ۔

پہلے حملے میں گردیز شہر میں پولیس ہیڈکوارٹر کے نزدیک حملہ آوروں نے 2کار بم دھماکے کیے اور فائرنگ کرتے ہوئے پولیس ہیڈ کوارٹر میں داخل ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز کے ساتھ 5 گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں پانچوں حملہ آور مارے گئے، حملے میں شہریوں صوبہ پکتیا کے پولیس چیف سمیت55 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔

دوسرے حملے میں غزنی کے پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر گاڑی دھماکے سے اڑانے کے بعد حملہ آوروں نے عمارت پر دھاوا بوالا، غزنی حملے میں16 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوئے، طالبان نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

تازہ ترین