• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلالئی نااہلی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے انٹرا کورٹ اپیل مسترد کردی

Ihc Rejects Disqualification Plea Against Gulalai

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دینے کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کردی ۔

عائشہ گلالئی کی نااہلی کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے فیصلہ سنادیا اور انہیں ممبر مجلس شوریٰ ( پارلیمنٹ ) کے لئے نااہل قرار دینے کی انٹرا کورٹ اپیل مستر د کردی ۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ممبر مجلس شوریٰ کو نااہل قرار دینے کا طریقہ کار آئین میں درج ہے ۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عائشہ گلالئی کو نااہل قراردینے سے متعلق کارروائی الیکشن کمیشن میں جاری ہے ،سماعت کارروائی میں داخل اندازی ہوگی ۔
اس سے قبل ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج کی تھی ،انٹراکورٹ اپیل میں اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا ۔

تازہ ترین