• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپاٹ فکسنگ کیس ،خالد لطیف کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

Detail Verdict Of Spot Fixing Case Issued

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر خالد لطیف کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی میڈیا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹرخالد لطیف کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلی فیصلہ 75 صفحات پر مشتمل ہے، خالد لطیف کو تمام 6الزامات پر قصور وار ٹھہرایا گیا ، خالد لطیف نے 9 فروری کو اینٹی کرپشن کے لیکچر کے فوری بعد بکی یوسف انور سے ملاقات کی تھی ۔

بکی یوسف انور سے دوملاقاتیں 8 اور 9فروری کو کی گئیں، پی سی بی کے آرٹیکل 7کے تحت فریقین کو اپیل کا حق حاصل ہو گا۔تفصیلی فیصلے کے مطابق فریقین 14 دن کے اندر اندر اپیل کر سکتے ہیں۔

خالد لطیف کو چار جرائم پر پانچ۔ پانچ سال سزا دی گئی، دو جرائم پر 6۔6ماہ کی سزا سنائی گئی، خالد لطیف پر 5سال کی پابندی اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا عائد کی گئی۔

تازہ ترین