• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ کرکوک کے معاملے میں غیرجانبدار رہے گا،ٹرمپ

Us Not Taking Sides Between Iraqi Forces Kurds Trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کرکوک شہر پر قبضے کے معاملے میں عراقی حکومت اور کردوں میں سے کسی کی بھی طرف داری نہیں کرے گا۔

Trump-Kirkuk-222

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کرکوک میں عراقی فوج کی کارروائی اور جواب میں کرد جنگجوئوں کے حملوں میں امریکہ غیر جانب دار رہے گا تاہم امریکہ کرکوک میں کسی قسم کے تشدد کی حمایت بھی نہیں کرے گا۔

Trump-Kirkuk333

امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے کردوں کے ساتھ گزشتہ سالوں کے دوران تعلقات مستحکم کئے ہیں جبکہ عراقی حکومت کے ساتھ بھی امریکہ کے اچھے تعلقات قائم ہیں، لہذا ہمارے لیے یہ مناسب نہیں کہ ہم کسی ایک فریق کی طرف داری کریں۔

تازہ ترین