• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی عزت کرنا الیکشن کمیشن پر فرض ہے ،فواد چوہدری

Ecp Is Bound To Respect Imran Khan Fawad Chaudhry

تحریک انصاف کےترجمان فواد چوہدری الیکشن کمیشن پر پھٹ پڑے اور کہا کہ عمران خان کی عزت کرنا الیکشن کمیشن پر فرض ہے ، چیف الیکشن کمشنر نے عہدہ سنبھالتے ہی عوام کے خزانے سے برانڈ نیو لینڈ کروز خریدی تھی ۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے پی ٹی آئی چیئرمین اور ان کے پیچھے کھڑے کروڑوں لوگوں کی توہین کی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے اثاثوں کی جس طرح چھان بین ہوئی ہے، اگر دیگر ارکان کی کی گئی تو ایوان خالی ہوجائےگا ۔

فواد چوہدری نےکہاکہ چیف الیکشن کمشنر نے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے عمران خان کی توہین کی ، ایسا نہ کریں ،پی ٹی آئی چیئرمین اداروں کی توہین برداشت نہیں کرتے تو ہم پارٹی سربراہ کی توہین برداشت نہیں کریں گے۔

ان کاکہنا ہےکہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے اثاثوں کی جس طرح چھان بین ہوئی ہے، اگر دیگر ارکان کی کی گئی تو ایوان خالی ہوجائےگا ۔

تازہ ترین