• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انیل اور سونم کپور ایک ساتھ ایک ہی فلم میں جلوہ گرہونگے

ویسے تو کمار سانو کا گانا ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ 23 سال قبل انیل کپور اور منیشا کوئرالہ پر فلمایا گیا تھا، جو آج بھی لوگوں میں مقبول ہے۔

لیکن دل چسپ بات یہ ہے کہ اب ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ کے نام سے فلم بنائی جائے گی، جس میں ایک بار پھر انیل کپور اپنی بیٹی سونم کپور کے ساتھ پہلی بار اسکرین پر کام کرتے نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ساز ودھو ونود چوپڑا کی بہن ہدایت کار شیلے چوپڑا کی فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ میں پہلی بار سونم کپور اپنے والد کے ساتھ کام کر تی نظر آئیں گی۔

خبر میں فلم کی کہانی اور دونوں باپ، بیٹیوں کے کردار کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا، تاہم اس سے قبل گزشتہ ماہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سونم اور انیل کپور ہدایت کار شیلے چوپڑے کی فلم میں حقیقی زندگی کی طرح فلم میں بھی باپ اور بیٹی بنیں گے۔

خبر تھی کہ شیلے چوپڑے ایک ایسی فلم بنانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہیں، جس میں ایک بیٹی اور والد کی محبت کو دکھایا جائے گا،واضح رہے اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہی کردیا جائے گا۔

تازہ ترین