• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا

Zimbabwe Cricket Board Announces Test Squad Against West Indies

زمبابوے کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

برینڈن ٹیلر اور کائل جروس کی کائونٹی کرکٹ چھوڑنے کے بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، ٹیلر نے 2014 اور جروس نے 2013 میں ملک کی طرف سے آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔

آسٹریلین نژاد زمبابوین آل رائونڈر سولومون میر بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے اور توقع ہے کہ وہ کالی آندھی کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کریں گے۔

زمبابوے نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ سکواڈ میں سات تبدیلیاں کی ہیں، ریان برل، ٹنڈئی چتارا، تریسائی موساکنڈا، کارل مومبا، نٹسائی مشنگوے، نیتھن والر اور ڈونلڈ ٹریپانو کو ڈراپ کر دیا گیا، وکٹ کیپر بلے باز نیشا ماوایو اور ٹنڈئی چیسورو پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اعلان کردہ اسکواڈ جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میںکپتان گریم کریمر، ہملٹن مسکڈزا، سولومون میر، چامو چیبھابھا، کریگ ایرون، برینڈن ٹیلر، سکندر رضا، سین ولیمز، میلکم والر، پیٹر مور، ریجس چاکبوا، مائیکل چینویا، کرس موفو، کائل جروس، ٹنڈئی چیسورو اور نیشا ماوایو پر مشتمل ہے۔

تازہ ترین