• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Saudi Arabia Sets Up Three Commercial Courts In Jeddah Riadh And Dammam

سعودی عرب کے وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے3 نئی عدالتوں کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔

عرب خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے جدہ، ریاض اور دمام میں تجارتی مسائل سے متعلق کیسز نمٹانے کے لئے 3 عدالتوں کا افتتاح کر دیا ہے۔

ان عدالتوں نے غیر رسمی طریقے سے یکم محرم 1439ھ سے کام شروع کردیا تھا جن میں مجموعی طور پر 41 بینچ ہیں جبکہ ججوں کی تعداد 102ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر انصاف نے کہا کہ مملکت میں ان عدالتوں کاکافی عرصے سے انتظار کیا جارہا تھا، مذکورہ عدالتوں کے قیام سے تجارتی حلقوں کے مسائل تیزی اورآسانی سے طے ہوسکیں گے۔

تازہ ترین