• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھاتی کا سرطان،سالانہ 40 ہزار خواتین کی اموات

Breast Cancer Fourty Thousand Women Deaths Annually

پاکستان میں سالانہ 90ہزار خواتین کو چھاتی کا سرطان لاحق ہوتا ہے۔ جن میں سے 40 ہزار انتقال کر جاتی ہیں ۔ ملک میں ہر 9میں سے ایک خاتون اس مہلک مرض میں مبتلا ہے اگر اس مرض کی جلد تشخیص ہو جائے تواس سے 90فیصد بچا جاسکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہارجناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس کور کمیٹی کی چیئر پرسن ڈاکٹر غزالہ عثمان نے یونیورسٹی کے تحت چھاتی کے سرطان کی آگہی کے عالمی مہینے کی مناسبت سے حبیب پبلک گزلز اسکول میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر کور کمیٹی کی مصباح ظہیر، وجیہہ عرج آفتاب اور انعم عبدالرزاق بھی موجود تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ جن خواتین کی عمر 40سال یا اس سے زائد ہو یا ان کےخاندان میں کسی کو کینسر رہا ہے توانہیں چاہیے کہ ضرور میمو گرافی کرانی چاہیے ۔

تازہ ترین