• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوم پوری کے مداح 67ویں سالگرہ آج منا رہے ہیں

Om Puri Fans Are Celebrating 67th Anniversary Today

بولی وڈ آرٹ فلموں میں کامیابی کی ضمانت سمجھے جانے والے معروف اداکار اوم پوری کے مداح اٹھارہ اکتوبر کو ان کی67ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

18 اکتوبر 1950کو پیدا ہونے والے اداکاراوم پوری نے 1972 میں بننے والی فلم گھاسی رام کوتوال سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا،اور اپنے پورے فلمی کیریئر میں270سے زائد فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ہندی اور دوسری ہندوستانی زبانوں کے علاوہ انہوں نے کئی انگریزی فلموں میں بھی کام کیا، جن میں گاندھیاورگھوسٹ اینڈ ڈارکنس، دی ہنڈریڈ فٹ جرنی سمیت دیگر شامل ہیں۔آرٹ فلموں سمیت کمرشل سینما میں لیجنڈ کا درجہ رکھنے والے اوم پوری نے بھارت کے چوتھے بڑے ایوارڈ پدما شری سمیت متعدد اعزازات اپنے نام کیے۔

اوم پوری نے پاکستانی فلم ’ایکٹر اِن لاء‘میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جس کی بناء پر انہیں بھارتی انتہا پسندوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپنی زندگی کے آخری ایام میں اوم پوری کو پاکستان اور پاکستانی اداکاروں کے حق میں بولنے پر انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔جبکہ رواں برس 6جنوری کو اداکار اوم پوری 66برس کی عمر میں پر اسرار طور پراپنے گھر میں مردہ پائے گئے ۔

 

تازہ ترین