• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُردن میں رنگوں کی دلچسپ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں رنگوں سے کھیلنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

اُردن میں منعقد کی جانے والی اس دلچسپ ریس میں سفید ٹی شرٹ پہنے ہزاروں افراد جمع ہوئے اور پانچ کلو میٹر طویل ٹریک پر نہ صرف خوب دوڑ لگائی بلکہ اس دوران ایک دوسرے کو قوس و قزح کے رنگوں میں نہلا کر خوب لطف اُٹھایا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی رنگوں سے کھیلنے کی اس منفرد ریس سے حاصل ہونے والی رقم کینسر اور آٹزم سے آگاہی اور فلاحی کاموں کے لئے صرف کی جائے گی۔

 

تازہ ترین