• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کوآواز سے چار گنا رفتار سے چلنے والےمیزائلوں سے خطرہ لاحق

These 3 Nations Can Stop A Hypersonic Missile Arms Race

ایٹمی ہتھیاروں کے بعد دنیا کے امن کو آواز سے چار گنا رفتار سے چلنے والے مزائلوں سے خطرہ لاحق ہے۔امریکا روس اور چین کو مل کر ایسے میزائلوں کے پھیلاؤ کو روکنا ہو گا۔

امریکی تھنک ٹینک رینڈ کارپوریشن نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 5 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے میزائل دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہوسکتے ہیں کیونکہ ان میزائلوں کے خلاف تمام دفاعی نظام ناکارہ ثابت ہوتے ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے میزائلوں سے نمٹنے کے لیے وقت بھی بہت کم ہوتا ہے اس لیے ان کے پھیلاؤ کی صورت میں ممالک کو تیاری کی ایسی حالت میں رہنا پڑے گا جو کسی بھی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔

رپورٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ امریکا، روس اور چین ہائپر سونک کروز میزائل کا مکمل نظام یا ٹیکنالوجی دیگر ملکوں کو فروخت نہ کریں ۔ عالمی برادری ان میزائلوں پرکنٹرول کے لیے فوری اقدامات کرے ۔

تازہ ترین