• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اثاثہ جات ریفرنس: نیب کے مزید 2 گواہان پر جرح آج ہوگی

Assets Reference More Than 2 Witnesses Of Nab Will Be Present Today

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدنی سے زیادہ اثاثے بنانے کےنیب ریفرنس کی سماعت آج پھر ہو گی، جس میں نیب کے مزید 2 گواہان پر جرح کی جائے گی۔

احتساب عدالت نے مزید 2گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نجی بنک کے افسر مسعود الغنی اور عبدالرحمان گوندل بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

وزیرخزانہ چھٹی بار احتساب عدالت کے سامنے ملزم کے طور پر پیش ہوں گے ۔ اب تک استغاثہ کے 28 میں سے3 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

گزشتہ سماعت پر استغاثہ کے گواہ طارق جاوید پر اسحاق ڈار کے وکیل خواجہ حارث نے جرح کی تھی۔

واضح رہےاثاثہ جات ریفرنس میں 27 ستمبر کو اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

اسحاق ڈار پر الزام ہے کہ ان کے اثاثوں میں مختصر مدت میں 91 گنا اضافہ ہوا ، ان کے اثاثے ظاہر کردہ آمدن سے زائد ہیں۔

تازہ ترین