• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکی لیکس کے بانی کا ڈیفنی کے قاتلوں کی نشاندہی پر انعام کا اعلان

Wiki Leaks Offers Reward Over Murder Of Democrat Staffer Seth Rich

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے مالٹا میں کرپشن بے نقاب کرنےو الی صحافی ڈیفنی کے قاتلوں کی نشاندہی پر 20ہزار یورو انعام کا اعلان کر دیا ۔

صحافی ڈیفنی گزشتہ روز کار میں دھماکے سے ہلاک ہوگئی تھیں ۔ مالٹا کے وزیراعظم نے ایف بی آئی اے معاونت کی درخواست کی جس پرامریکی تحقیقاتی ادارے نے فوری جواب دیتے ہوئے مالٹا کی پولیس سے تعاون شروع کردیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا کہ کرپشن سے لڑنے والی خاتون صحافی کا قتل بزدلانہ فعل ہے ۔

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے ڈیفنی کے قاتلوں کی نشاندہی پر 20ہزار یورو انعام کا اعلان کیا ہے ۔

ڈیفنی کے بیٹے میتھیوز نے الزام عائد کیاہے کہ ان کی والدہ کو قتل کرنے میں وہی لوگ ملوث ہیں جن کی کرپشن ڈیفنی نے بے نقاب کی ۔

ڈیفنی گیلیزیا کے بلاگز ملک کی اسٹیبلشمنٹ اور انڈر ورلڈ کے ممبران کے لیے پریشان کن تھے اور حال ہی میں انھوں نے وزیر اعظم اور ان کے دو قریبی ساتھیوں کی مبینہ کرپشن کی نشاندہی کی تھی۔

پاکستان میں جنگ اور جیو گروپ نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے میگا کرپشن اسکینڈل کو بے نقاب کیا تھا۔

تازہ ترین