• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو 10 سال پہلے 18 اکتوبر کو جلاوطنی کے بعد وطن لوٹی تھیں

Benazir Bhutto Was Returning Home Since October 18 10 Years Ago

سابق وزیراعظم محترمہ بینظیربھٹو دس سال پہلے آج ہی کے دن 8 سالہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس آئی تھیں۔ کراچی میں کارساز کے مقام پر ان کے استقبالی جلوس میں ہونے والے بم دھماکوں میں 177 افراد جاں بحق اور600 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کئی سال کی جلا وطنی کے بعد اٹھارہ اکتوبر2007 کو کراچی ایئرپورٹ پہنچیں تو عوام کے ٹھاٹھے مارتے سمندر نے ان کا استقبال کیا۔

پیپلزپارٹی کے جیالے ملک بھر سے اپنی قائد کے استقبال اور ایک جھلک دیکھنے کے لئے کراچی پہنچے ۔ جہاز سے باہر آتے ہی بے نظیر بھٹو عوام کا سمندر دیکھا تو خود بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

پیپلز پارٹی کی خصوصی سکیورٹی ’’جاں نثاران بے نظیر بھٹو‘‘ کے حصارمیں سابق وزیر اعظم کا استقبالی جلوس چند کلومیٹر کا راستہ گھنٹوں میں طے کر کے جب شارع فیصل پر کارساز کے مقام پر پہنچا تو بینظیر بھٹو کے بلٹ پروف ٹرک کے قریب دو دھماکے ہوئے ، جن میں وہ خود تو محفوظ رہیں لیکن کارکنوں سمیت 177 افراد جاں بحق جبکہ 600 سے زائد زخمی ہوگئے ۔

پیپلز پارٹی کی حکومت کی جانب سے سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو مالی امداد کے ساتھ سرکاری ملازمتیں اور مفت رہائشی فلیٹس بھی دئیے گئے۔

تازہ ترین