• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادام تسائومیوزیم میں صدرٹرمپ کا مومی مجسمہ شامل

جرمنی کےدارلحکومت برلن کے مادام تسائو میوزیم میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مومی مجسمہ شامل کرلیا گیا ہے۔

مادام تسائو میوزیم کی ترجمان نینا زربی نے بتایا کہ یہ مجسمہ 16 سے زائد مجسمہ سازوں نے انتھک محنت کےبعد تیار کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا مجسمہ میوزیم میں لگانے کا فیصلہ میوزیم کی انتظامیہ کا نہیں بلکہ آنے والے سیاحوں اور مقامی افراد کی فرمائش پر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین