• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا ، ڈیفنس نمائش 2017کا آغاز

دفاعی مشقیں اور ساز و سامان کی نمائشیں دنیا کے کئی ممالک میں منعقد کی جاتی ہیں جن کے ذریعے افواج اپنی مضبوط دفاعی قوت کو اجاگر کرنے کی کوششیں کرتی ہیں۔

جنوبی کوریا کے دا رالحکومت سیؤل میں بھی انٹرنیشنل ایئرواسپیس اور ڈیفنس نمائش 2017کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

6روز تک جاری رہنے والی اس نمائش میں 33مختلف ممالک سے 400سے زائد دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والی کمپنیاں شریک ہیں جو اپنی مصنوعات پیش کررہی ہیں۔

اس نمائش میں پیش کیے گئے جدید جنگی طیارے شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جبکہ اس ایونٹ کے دوران طیاروں کے کرتب کا مظاہرہ بھی کیا جار ہا ہے۔

واضح رہے کہ 17اکتوبر سے شروع ہونے والی یہ نمائش 6روز تک جاری رہنے کے بعد 22اکتوبر کو اختتام پذیر ہوجائے گی جبکہ اس دوران لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

 

تازہ ترین