• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منچلا نوجوان بس کے پچھلے حصے پر لٹک گیا،خوب سیلفیاں بنائیں

دور جدید میں ہر عمر کے افراد کیلئے اپنے اسمارٹ فون سے سیلفی لینا ایک دلچسپ اور پسندیدہ مشغلہ بن گیا ہے جو کہیں تو ایڈونچر کا سبب بنتا ہے تو کہیں لوگ اس سیلفی کے جنون سے بڑے نقصان کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔

روس میں سیلفی لینے کے جنون میں مبتلا ایسا ہی ایک نوجوان سیلفی لینے کی دھن میں مسافر بس کے پچھلے حصے پر لٹک گیا اور خوب سیلفیاں بناتا نظر آیا۔

بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے بس پر اس طرح سے لٹکنا کسی مصیبت کو بھی دعوت دے سکتا تھا تاہم اس نوجوان نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنا شوق پورا کیا اور سیلفی لینے کی دھن میں بس کی پشت پر سوار ہوکر خوب سیلفیاں بنائیں۔

 

تازہ ترین