• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر فور مرحلہ: پاکستان آج ملائشیا کے خلاف کھیلے گا

Super Four Phase Pakistan Will Play Against Malaysia

ایشیا کپ ہاکی کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ آج ملائشیا کے خلاف کھیلے گی۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں ابتدائی گروپ کی دو، دو ٹاپ ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔

پاکستان نے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو زیر کیا، پھر جاپان سے مقابلہ برابر کیا ۔

پاکستان کو بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن گرین شرٹس نے چار پوائنٹس کے ساتھ سپر فور مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا تھا۔

آج اس کا مقابلہ پول بی کی ٹاپ ٹیم ملائشیا سے ہے جو اپنے تمام تینوں میچز جیت کر آئی ہے ۔

ایونٹ میں پاکستان ٹیم کا اگلا ٹکراؤ جنوبی کوریا اور پھر بھارت سے ہو گا ۔

تازہ ترین