• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں انسدادڈینگی مہم کا آخری مرحلہ

The Last Phase Of Anti Dengue Campaign In Peshawar

پشاورمیں انسدادڈینگی مہم کا آخری مرحلہ آج سے شروع ہوگیا ہےجس کے تحت 96 ہزارگھروں کو چیک کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پانچ ہزار ورکروں پر مشتمل ٹیمیں گھرگھر مہم چلارہی ہیں۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فضل رحیم نےبتایاکہ ڈینگی سے متاثرہ تہکال، سفید ڈھیری اور ملحقہ علاقوں مقامات پر96 ہزار گھروں میں مہم چلائی جارہی ہے۔

انہو ں نے بتایا کہ لاروا کےسو فیصد خاتمے تک مہم جاری رہے گی۔

فضل رحیم نے کہا کہ جہاں ضرورت پڑی وہاں مچھر مار سپرے بھی کئےجائیں گے، محکمہ صحت، ڈبلیو ایس ایس پی، رضاکار ٹیم کا حصہ ہیں۔

تازہ ترین