• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں میچ کرادیے اب کراچی کی باری ہے، نجم سیٹھی

Karachi To Witness Psl Sethi

چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز لاہور میں کرادیے اب کراچی کی باری ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے میچز کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کر ائی ہے، وقت کم ہے 4 دن بعد آئی سی سی کی ٹیم کے سربراہ آرہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی، انہوں نے یقین دلایا ہےکہ وہ ہمارے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ ہم کراچی میں چار میچز کرانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ وجوہات کے باعث کراچی میں میچ کرانا ممکن نہیں تھا، کراچی اسٹیڈیم کا بہت براحال ہے، اس کو ٹھیک کرانے کاوقت آگیا ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کا کام مرحلہ وار کرایا جائےگا۔ اس کودرست کرنےکے لئےڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے پی ایس ایل کے میچز کرائیں گے پھر انٹرنیشنل ٹیموں کو بھی لائیں گے۔ سندھ حکومت آئی سی سی کی ٹیم کو پلان سے آگاہ کرے گی۔

چیئرمین پی سی بی نےکہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے سیکیورٹی اور دیگرامور کے لیے ایک آدمی لگا دیا ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ کراچی کی کرکٹ اکیڈمی کےلیے اقبال قاسم، سلیم جعفراور اعظم خان کےانٹرویو کیے ہیں، ون ڈے اور ٹیسٹ میں بھارت کو پاکستان سے کھیلنا ہوگا، اگر بھارت نہیں کھیلے گا تو اس کے پوائنٹس کٹ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی سے ایم او یو کے مطابق میچز نہیں ہوئے، ویسٹ انڈیزکی ٹیم پاکستان ضرور آئے گی۔

تازہ ترین