• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے چڑیا گھر میں جانوروں کے لیےکدو پارٹی

امریکی شہر اوکلینڈکے چڑیا گھر میں جانوروں کےلیے کدو پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ہیلووین تہوار کی مناسبت سے امریکا کے چڑیا گھر میں ہونے والی اس دعوتِ عام میں بندروں، بن مانسوں اور ہاتھیوں سمیت کئی جانوروں کو کدوپیش کئے گئے۔

اس موقع پر جہاں کئی جانورکدو کو اپنے ہاتھوں اور منہ کی مدد سے توڑ کر کھانے میں مصروف نظرآئے وہیں کچھ جانوروں نے ان کے اندر رکھی جانے والی اشیاء کا لطف اْٹھایا۔

جانوروں کیلئے منعقد کی گئی اس سالانہ کدو پارٹی کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ بھی موجودتھے۔

تازہ ترین