• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ فوری استعفیٰ دیں ، کیس بھگتیں، فواد چوہدری

The Finance Minister Should Resign Immediatelyfawad Chaudhry

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزارت سے فوری استعفیٰ دیں اور کیس بھگتیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے ہر کاغذ کے ساتھ بینک ٹرانزیکشن موجود ہے ،اس لیے کیس میں نہ پہلے کچھ ملا ہے نہ آگے کچھ ملے گا اور صرف خواہشوں پر کوئی نااہل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیرخزانہ 8 سے 2 بجے تک عدالت میں پیش ہوتے ہیں، وزیرخزانہ اس کے بعد وکلا سے اگلی پیشی پر مشاورت کرتے ہیں، وہ 45 منٹ وزارت خزانہ کے امور پر بھی توجہ دیتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ خواجہ حارث کل شام تک یہاں تھے آج پتا چلا ملک سے باہر چلے گئے، کیس ملتوی ہونے تک نہیں بتایا گیا کہ خواجہ حارث ملک سے باہر ہیں، یہ سب ٹائم ضائع کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں اور ان سب چیزوں پر ہماری نظر ہے۔

فواد چوہدری نے شریف خاندان کے کیسز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پاپا پیش ہوئے تو پپو نہیں تھا، اگلی تاریخ پر پپو آیا تو پاپا چلے گئے اور اگلی تاریخ پر پاپا کے آنے کے کوئی آثار نہیں، یہ سب عدالتوں سے مذاق چل رہا ہے کہ پاپا آئیں گے تو پپو نہیں آئے گا اور پپو ہوگا تو پاپا نہیں آئیں گے۔

تازہ ترین