• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما، ڈریگن بوٹ ریس کا انعقاد، 14 ٹیموں کی شرکت

پاناما میں دلچسپ ڈریگن بوٹ ریس کا انعقادکیا گیا جس میں پورے ملک سے 14ٹیموں نے شرکت کی۔

کشتیوں کی دلچسپ سالانہ ریس میں ملک بھر سے مختلف ٹیموں نے نہ صرف شرکت کی بلکہ اس انوکھی ریس میں حصہ بھی لیا اور جیت کی دھن میں آگے بڑھتے ہوئے دکھائی دئیے۔

ڈریگن بوٹ ریس میں شامل14 ٹیموں نے کئی میٹر طویل ریس کورس میں اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگادیا۔

ڈریگن بوٹ میلے میں جہاں کشتیوں کی دلچسپ ریس کا انعقاد کیا گیا وہیں اس ریس کو دیکھنے شائقین کی ایک بڑی تعداد بھی سمندر کنارے موجود تھی جو ایونٹ سے بھرپور لطف اندوز ہوتی نظر آئی۔

تازہ ترین