• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس:حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، خاتون سمیت 10افراد گرفتار

France 10 Suspects Including Women Were Accused Of Planning Attacks

فرانس میں اہم سیاسی رہنماؤں پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں خاتون سمیت 10افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

فرانس کی انسداد دہشت گردی فورسز کے مطابق مارسائی شہر میں کارروائی کے دوران خاتون سمیت دس افراد کو گرفتار کرلیا ہے جو فرانسیسی اہم سیاسی رہنماؤں پر حملے کرکے ان کو ہلاک کر نے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے ۔

ذرائع کے مطابق تمام گرفتار افراد کی عمریں 21 سال سے 27 سال کے درمیان ہیں۔

اس سازش کے بعد فرانسیسی صدر ماکغوں کی زیر صدارت انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سیکورٹی افسران کے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام سیاسی رہنماوں اور ارکان پارلیمنٹ کی حفاظت کے انتظامات سخت کی جائے ۔

اجلاس میں سیاسی رہنماؤں اور ارکان پارلیمنٹ کو بھی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین