• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: اسکول کے طالب علموں کا دلچسپ کارنامہ

چین میں معروف اسکول کے طالب علموں نے دلچسپ کارنامہ انجام دے کر جہاں دیکھنے والوں کو حیران کردیا وہیں خوب داد بھی وصول کی۔

ان بچوں نے ایک جیسا لباس زیب تن کیا اور سینکڑوں کی تعداد میں اس منظم انداز سے کھڑے ہوئے کہ حیران کن ہیومن فارمیشن کا مظاہرہ کرکے شائقین کو دنگ کر دیا۔

ان طالب علموں نے جہاں مختلف سمتوں میں ایک ساتھ کھڑے ہوکر پیٹرن بنایا اور دوسری قطار سے مختلف دکھائی دینے کے لیے منفرد پروپس تھامے وہیں ان بچوں نے شاندار انداز میں اولمپک رنگ بنا کر خوب داد بھی وصول کی۔

تازہ ترین