• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیشن کے معاملے میں بچے بھی کسی سے کم نہیں، ہانگ کانگ میں ہونے والے فیشن شو کے ننھے ماڈلز نے کمال اداؤں اور بے مثال اسٹائل سے ریمپ پر واک کیا۔

بچوں کے نت نئے ملبوسات کی کلیکشن سے سجے اس فیشن شو میں بچوں نے جب ریمپ پر جلوے بکھیرے تو حاضرین داد دینے پر مجبور ہو گئے۔

اس فیشن شو میں شرکت کرنے کیلئے جب یہ جگمگاتے تارے زمین پر اترے تو کچھ بچوں نے تو انتہائی با اعتماد انداز میں ریمپ پر واک کی تو کہیں کچھ بچے حیران بھی دکھائی دیئے۔

رنگ برنگے اور دیدہ زیب ملبوسات میں ننھے ماڈلز کا حوصلہ بڑھانے کیلئے شرکاء نے تالیاں بجا کر جی بھر کر داد دی اور تصاویر بھی بنوائیں۔

تازہ ترین