• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، شدید موسم نے انسانوں کو ہی نہیں جانوروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والا کتا ٹھنڈے ٹھنڈے پانی سے نہانے میں مصروف ہے۔

ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے چیکو نامی کتے کو گرمی نے ستایا تو نہانے کی ٹھانی اور سر پر تولیہ لپیٹے موم بتیوں سے روشن باتھ ٹب میں بیٹھ کر ڈاگی میاں نے نہ صرف اپنی تھکن اتاری بلکہ نہانے کا شوق بھی خوب پورا کیا۔

یوں نہانے کے شوقین ڈوگی میاں کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور کتے کے اس دلچسپ انداز پر بے حد محظوظ ہوئے۔

تازہ ترین