• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا نے 5 میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کو 209رنز کا ہدف دیا ہے،لنکن کپتان اپل تھرنگا نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور 61رنز بنائے ،ٹیم کی طرف سے کسی بھی کھلاڑی کا سب سے بڑا انفرادی اسکور رہا ۔

ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیااورپوری ٹیم 48 اعشاریہ 2اوور میں 208رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی طرف سے حسن علی کامیاب ترین باولر ثابت ہوئے ،انہوں نے 10اوورز میں 34رنز کے عوض 5لنکن کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، ان کا ساتھ شاداب خان نے 2،محمد حفیظ اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ لے کر دیا ۔

سری لنکا کے اوپنرزڈک ویلا اور کپتان اپل تھرنگا نے پہلی وکٹ پر 59رنز کی شراکت قائم کی ،ڈک ویلا 18 کے انفرادی اسکور پر حسن علی کا شکار بنے۔

دوسری وکٹ 102کے اسکور پر گری ،تھرنگا کے ساتھ 43رنز کی شراکت بنانے والے چندیمل کو 19 کے انفرادی اسکور پر شاداب خان نے میدان بدر کیا ۔

لنکن ٹیم کی تیسری وکٹ صرف 10 رنز کے اضافے پر گر گئی ،5چوکوں کی مدد سے 61رنز بنانے والے کپتان اپل تھرنگا کو شاداب خان نے فخرزمان کی مدد سے ٹھکانے لگایا۔

مہمان ٹیم کا چوتھا کھلاڑی 137کے اسکور پر آئوٹ ہوا ، کپو گیدار18 رنز کا حسن علی نے اپنی گیند پر کیچ لیا،35ویں اوورز میں پانچویں اور36ویں اوورز میں چھٹی وکٹ صرف 4 رنز کے اضافے پر 140 پر سری وردنا کو جنید خان اور 141 کے مجموعی اسکور پر ویندرسے آوٹ ہوگئے ۔

5رنز کے اضافے میں سری لنکا کی 3اہم وکٹ گرجانے پر مہمان ٹیم دبائو کا شکار ہوئی ،جس سے اسکور کی رفتار میں کمی دیکھنے میں آئی ،سری لنکا کی ساتویں وکٹ 43ویں اوورز میں 162رنز پر گری ،تھریمانے کو محمد حفیظ نے سرفراز احمد کی مدد سے 28 کے انفرادی اسکور پر قابو کرلیا۔


سری لنکا کی آٹھویں وکٹ ایک رنز کے اضافے کے بعد 163رنز پر گر گئی، دننجایا 1رنز کو حسن علی نے میدان چھوڑ نے پر مجبور کردیا ،مہمان ٹیم کی نویں وکٹ 205رنز پر گری ، چمیرا10رنز پر حسن علی کا پانچواں شکار بنے ۔

پاکستان نے مہمان ٹیم کی آخری وکٹ صرف 3رنز بعد ہی حاصل کرلی، 5چوکوں کی مدد سے 37گیندوں پر 38رنز بنانے والے پریرا رن آوٹ ہوگئے ۔

گرین شرٹس کی فیلڈنگ کے دوران کپتان سرفراز احمد آج کافی متحرک نظر آئے ،انہوں نے وکٹ کے پیچھے 4کیچ پکڑے۔

پاکستان اور سری لنکا نے اس میچ کے لیے اپنی ٹیموں میں دو، دو تبدیلیاں کی ہیں،پاکستانی ٹیم میں احمد شہزاد اور عماد وسیم کی جگہ امام الحق اور فہیم اشرف کو کھلایا گیا ہے،یہ امام الحق کے کریئر کا پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ ہے۔

مہمان سری لنکن ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کوشال مینڈس کی جگہ چمارا کاپوگیدیرا اور سرنگا لکمل کی جگہ دشمانتا چمیرا ٹیم کا حصہ ہیں۔

تازہ ترین