• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئس باشندے نے الیکٹرک سوٹ کیس اسکوٹر تیار کر لیا

ضرورت ایجاد کی ماں ہے اور اس محاورے کا عملی مظاہرہ سوئٹزرلینڈ کے باشندے نے پیش کیا ہے جس نے کپڑے رکھنے والے سوٹ کیس کو الیکٹرک اسکوٹر میں تبدیل کر کے دنیا بھر میں شہرت حاصل کر لی ہے۔

بیالیس سالہ سابق بینکر نے سفر کے دوران سامان اٹھانے کی مشکل کو حل کرتے ہوئے سوٹ کیس میں موٹر نصب کر دی ہے۔

اس نے مسلسل آزمائش کے بعد طویل ترین عرصے میں لگاتار محنت اور تجربو ں کے بعدعام سوٹ کیس کو الیکٹرک اسکوٹر میں تبدیل کیا جو کہ حیرت انگیز طور پر برقی توانائی سے سڑکوں پر 12 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ دلچسپ سوٹ کیس اسکوٹر 299اعشاریہ 9ڈالر میں با آسانی مارکیٹ میں دستیاب ہے جس سے نہ صرف وزن اٹھانے سے نجات حاصل ہو گی بلکہ یہ سوٹ کیس تفریح کا سبب بھی بن سکے گا۔

تازہ ترین