• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور :اسپیشل بچوں پر تشدد، 2بس کنڈیکٹرز کی ضمانت منظور

Lahore Torture On Special Children 2 Bus Conductors Bailed

لاہور میں گونگے بہرے بچوں پر تشدد کرنے والے دوملزمان کی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے جج نے ضمانت منظور کرلی۔

ملزم حافظ عثمان اور اکرم نے اسکول بس میں بچوں پر تشدد کیا تھا ، پولیس نے تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مقدمہ درج کیا تھا۔

گُنگ محل اسکول کے پرنسپل اور وائس پرنسپل کومعطل کر دیا گیا،ایک او ر گونگےبچے پر تشدد کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے جج عبدالمصطفیٰ ندیم نے گونگے بہرے بچوں پر تشدد کیس کے ملزمان حافظ عثمان اور اکرام کی درخواستوں کی سماعت کی اوردونوں کی ضمانت منظور کرلی۔

حافظ عثمان اور اکرام کی بچوں پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ان کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ملزم حافظ عثمان کی جانب سے خصوصی بچے پر تشدد کی ایک اور ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں ملزم کوبچے پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین