• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائیو لوکیشن شیئر کرنے کی سہولت ،واٹس ایپ کا نیا فیچر

Whats App Introduces New Feature To Show Live Location

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا، اگر آپ کو اپنے پیاروں کے گھر باحفاظت پہنچنے کی فکر رہتی ہے تو اس کا ایک حل ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی نکالا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ نے بھی دوسرے پیغام رساں پلیٹ فارمز کی طرح لائیو لوکیشن شیئر کرنے کی سہولت متعارف کروادی۔

نئے فیچر کے ذریعے آپ نہ صرف اپنی لوکیشن کی گوگل میپ پر پن کی مدد سے نشاندہی کرسکیں گے بلکہ اپنی مرضی کا دورانیہ منتخب کرکے لائیو اپنی لوکیشن بھی شیئر کرسکیں گے۔

منتخب کیے گئے دورانیے کے دوران لوکیشن حاصل کرنے والا آپ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرتے ہوئے بھی دیکھ سکے گا۔

فیچر میں 15 منٹ، ایک گھنٹہ یا 8 گھنٹوں میں سے ایک دورانیہ منتخب کرنے کا آپشن موجود ہےجبکہ شیئرنگ کا آپشن کسی بھی وقت آف کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین