• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں پانچویں سالانہ چاکلیٹ فیشن شو کا انعقاد

بچے ہوں یا بڑے چاکلیٹ کے شیدائی دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں جن کے منہ میں چاکلیٹس دیکھتے ساتھ ہی پانی آنا شروع ہوجاتا ہے۔

ایسے تمام چاکلیٹ کے دیوانوں کے لیے تازہ خوشخبری یہ ہے کہ لندن میں مزیدارچاکلیٹس کا میلہ سجایا گیا ہے جہاں موجود ہر شے دیکھ کر آپ کے منہ میں پانی بھر آئے گا۔

ا س موقعے پرچاکلیٹ تیارکرنیوالی کمپنیوں کی پراڈکٹس کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کی بنائی چاکلیٹس بھی رکھی گئی تھیں جویہاں آنے والے مہمانوں کو کوکا اور اسکے مختلف فلیورزکی پہچان کرواتے ہوئے چاکلیٹ کے بارے میں انکانظریہ بدلنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ چاکلیٹ کے مختلف فلیورز اور مختلف ڈشیز میں اس کا استعمال بھی دکھایا۔

صرف یہی نہیں بلکہ ماہر شیفس مختلف اقسام کی چاکلیٹ اور چاکلیٹ سے تیار کردہ دلچسپ مجسمے بھی تیار کئے تھے جبکہ گفٹ شاپ پر بھی چاکلیٹ لورز کا رش دکھائی دیا۔

لندن اولمپیا نیشنل ہال میں ہونے والے پانچویں سالانہ چاکلیٹ فیشن شومیں ری سائیکل کیے گئے کارڈبورڈ پر چاکلیٹ،چاکلیٹ ٹافیوں اور بینز سے ڈیزائننگ کی گئی اور مختلف اقسام کی چاکلیٹس سے مزین ملبوسات زیب تن کرکے ماڈلز نے ریمپ پراپنے حسن کے جلوے دکھائے۔

یہ میلہ ہر سال دنیا بھر کے مختلف مما لک میں منا یا جاتا ہے جس میں چاکلیٹ سے متعلق ہر قسم کی معلومات ،چاکلیٹ بنانے کے طریقے اور چاکلیٹ پر مختلف قسم ورکشاپس کا انعقا د کیا جا تا ہے۔

تازہ ترین