• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے سلطان اور باربی ڈول کترینہ کیف کئی سالوں کی جدائی کے بعد پھر سے دوست بن گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی پرانی دوست کے ساتھ ایک بار پھر اسکرین پر جلوہ گر ہورہے ہیں۔

بالی ووڈ انڈسٹری کو زبردست بزنس دینے والی فلم 'ایک تھا ٹائیگر کا سیکوئل 'ٹائیگر زندہ کی شوٹنگ جاری ہے جس کا پہلا باقاعدہ پوسٹر منظر عام پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس فلم کا سیکوئل بھی وہیں سے شروع کیا جائے گا جہاں پہلی فلم کا آخری منظرختم ہوا تھا،
اس فلم میں سلمان خان ٹائیگر کا جبکہ کترینہ زویا کا کردارنبھاتی نظر آئیں گئی۔

واضح رہے یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم رواں سال22دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین