• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا:ایڈونچر کے شوقین کا سرفنگ کا مظاہرہ

ایڈونچر کے شوقین افراد خطروں سے کھیلنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور اپنی جان تک جوکھم میں ڈال دیتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اِس خطروں کے کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جوسمندر کی تندو تیز اوراونچی لہروں پر سرفنگ کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں۔

سر پھرے نوجوان نے کرتب بازی کیلئے امریکی ریاست ہوائی کا انتخاب کیا اورسمندر کی تیز اونچی لہروں پر سرفنگ کے دوران کرتب بازی کا شوق پوراکرتے ہوئے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کی خوب داد سمیٹی۔

تازہ ترین