• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرین نے بچوں کو سُلانے والی الارم کلارک تیار کرلی

یوں تو الارم کلاک صبح وقت پر جگانے کیلئے استعمال کی جاتی ہے لیکن اس کے برخلاف والدین چاہتے ہیں کہ کوئی ایسی شے بنائی جائے جو بچوں کو وقت پر سلاسکے۔

سان فرانسسکو کے ماہرین نے والدین کے پریشانی کا حل نکالتے ہوئے انوکھی الارم کلارک بنائی گئی ہے جسے 'میلاکا نام دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اس کلارک سے دھیمے سروں کی موسیقی خارج ہوتی رہتی ہے جس میں بارش کی آواز اور سمندری موجوں کی پرکیف موسیقی شامل ہے جو کسی لوری کی طرح بچوں کو سلانے میں مدد دیتی ہے ۔

یہ آوازیں ڈیلٹا ویوز کے ذریعے دماغ کو سکون دیتی ہیں اور بچے نیند کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔صبح بیداری کے وقت سے نصف گھنٹے پہلے گھڑی سے دھیمی موسیقی بجنا شروع ہوجاتی ہے اور اس سے پہلے پیلی، پھر سبز اور آخر میں بھرپور روشنی خارج ہوتی ہے ۔

کمپنی کے مطابق یہ دلچسپ کلارک اگلے سال مارکیٹ میں فروخت کے لئے دستیاب ہوگی۔

تازہ ترین