• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکار عامر خان کے مداح تیار ہوجائیں کیونکہ مشہور گلوکارہ بننے کے لئے جدو جہد کرنے والی لڑ کی کی کہانی پر مبنی فلم 'سیکرٹ سپر اسٹارکل سے سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

اسی سلسلے میں ممبئی میں فلم سیکرٹ سپر اسٹارکی اسپیشل اسکریننگ کی گئی جس میں نوازالدین صدیقی، انیل کپور،سچن ٹنڈولکر،شبانہ عظمی،فاطمہ شیخ اور دنگل کی ٹیم سمیت کئی فنکاروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی اور عامر خان سمیت زائرہ وسیم اور دیگر کاسٹ کی شاندار اداکاری کی تعریفوں کے پُل باندھ دئیے۔

اس فلم میں عامر خان کے علاوہ فلم دنگل سے کامیابیاں حاصل کرنیوالی اداکارہ زائرہ وسیم بھی مرکزی کردار اداکر رہی ہیں۔

اس میوزیکل ڈرامہ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو گلوکارہ بن کر اپنی آواز دوسروں تک پہنچانے کی خواہش رکھتی ہے۔

عامر خان اور ان کی بیوی کرن راؤ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کاسٹ میں زائرہ کے علاوہ مہر وی آئی جے،راج ارجن،ترتھ شرما،کبیر شیخ،فرخ جعفر اور خود عامر خان بھی شامل ہیں۔

واضح رہے یہ فلم ر واں سال 19اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔


تازہ ترین