• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ سلمان کا عراقی و کرد قیادت سے صبر وتحمل کی اپیل

Saudi King Appealed To Iraqi And Kurd Leaders For Patients

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کو ٹیلیفون کرکے انہیں سعودی عرب کی جانب سے ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا ہے، شاہ سلمان نے عراقی اور کرد قیادت سے صبرو تحمل کی بھی اپیل کی ۔

Saudi-Iraq-222

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی کو ٹیلیفون کیا ہے اور انہیں سعودی عرب کی جانب سے ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

شاہ سلمان نے عراق اور کرد قیادت پر صبرو تحمل پر بھی زور دیا ہے۔ خادم الحرمین الشریفین نے وزیراعظم العبادی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک عراق کی سلامت، وحدت، خود مختاری اور استحکام کا خواہاں ہے۔

توقع ہے کہ تمام عراقی فریق ملکی دستور پر کاربند رہیں گے کیونکہ مملکت عراق اور عراقی قوم کی خیر وبھلائی دستور سے وابستگی میں ہے۔شاہ سلمان نے تمام عراقی گروہوں پر داخلی لڑائیوں کو ختم کر کے باہمی اتحاد اور صبرو تحمل پر زور دیا۔

دوسری جانب عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے عراق میں استحکام کے حوالے سے شاہ سلمان کی خواہش کو سراہا اور کہا کہ ان کی حکومت کسی فوجی کشیدگی کے بغیر ملک کی سلامتی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔

تازہ ترین